عارف لوہار 15

والدین کی دعائیں انسان کی زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، عارف لوہار

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ والدین کی عزت، خدمت اور فرمانبرداری ہر انسان کی بنیادی ذمہ داری ہے،والدین کی دعائیں اولاد کے لیے زندگی کا سب سے بڑا سہارا اور کامیابی کی بنیاد ہوتی ہیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میرے والد عالم لوہار نے اپنی محنت، فن اور منفرد انداز سے موسیقی کی دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔ والد کی فنی میراث میرے لیے قیمتی اثاثہ اور اعث فخر ہے جسے آگے بڑھانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوںنے کہا کہ والدین کی تربیت اور ان کی زندگی سے ملنے والے سبق انسان کی شخصیت پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ اولاد کو چاہیے کہ والدین کی زندگی میں ان کی قدر کرے اور بڑھاپے میں ان کا خصوصی خیال رکھے۔ عارف لوہار نے کہا کہ والدین کی عزت اور ان کی خدمت ہی وہ اقدار ہیں جو خاندانوں کو مضبوط اور معاشرے کو بہتر بناتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں