اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)انگلینڈ کیخلاف میچ کے ہیرو شاداب خان نے کہا ہے کہ آئوٹ پرانہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ گیند بلے کو چھو کر گئی، حارث رئوف کے اصرار پر ریویو لیا۔ پی سی بی ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہاکہ انہیں اندازہ نہیں ہوا تھا کہ گیند بلے کا کنارہ لے کر گئی ہے، ریویو لیا تو اس وقت وہ کافی مایوسی کا شکار تھے۔شاداب خان نے کہا کہ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترنے کی خوشی ہے۔
حارث رئوف کے ساتھ مشکل وقت میں شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح دلانا ان کے لیے ایک یادگار لمحہ ہے۔حارث رئوف نے کہا کہ آخری لمحات میں شاداب سے یہی بات ہوئی تھی کہ میچ میں خود ختم کروں گا، شاداب نے جس انداز میں بیٹنگ کی وہ ورلڈ کلاس تھی۔ مجھے شروع سے یقین تھا کہ پاکستان یہ میچ جیت سکتا ہے۔حارث رئوف نے کہا کہ دسویں وکٹ کے لیے شاداب خان کے ساتھ 80 گیندوں پر 89 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت یادگار کامیابی کی بنیاد بنی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فتح پاکستان کے عوام کے لیے بھی خوشی کا بڑا موقع ہے۔









