شہباز شریف 7

وزیراعظم کا نائیک سیف علی جنجوعہ ہلال کشمیر (نشان حیدر)کی مثالی بہادری اور جرات مندانہ انداز شہادت پر خراج عقیدت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہید نائیک سیف علی جنجوعہ ہلال کشمیر (نشانِ حیدر)کی 78 ویں برسی پر پوری قوم ان کی مثالی بہادری اور جرات مندانہ انداز شہادت پر ان کو دِلی خراج عقیدت پیش کرتی ہے،شہدا کا خون، جری جوانوں کا عزمِ پختہ اور پوری قوم کی دھرتی سے محبت بلا شبہ دفاعِ وطن، آزادی و سلامتی کے تحفظ اور خودمختاری کی ضمانت ہے۔

پیر کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے شہید نائیک سیف علی جنجوعہ ہلال کشمیر (نشانِ حیدر)کی 78 ویں برسی (26 اکتوبر 2026)پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948 میں جنگ کے دوران بزدل دشمن کے شدید حملوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا اور جنگ آزادی کے دوران تعداد اور وسائل کے غرور میں مبتلا دشمن کے حملوں کو مثالی دلیری سے ناکام بنایا،دورانِ جنگ زخمی ہونے کے باوجود نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے اپنے فوجی دستے کی بڑی بہادری سے کمان کی اور دشمن کے خلاف آخری دم تک نبرد آزما رہے اور بالاخر جام شہادت نوش کیا۔انہوں نے کہا کہ دھرتی کے لئے سیف علی جنجوعہ کی لازوال قربانی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید نائیک سیف علی جنجوعہ نیوادیِ کشمیر کے فرزند ہونیکا حق ادا کیا،ان کی تاریخی قربان ان کی وطن سے لازوال محبت کا ثبوت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ شہدا کا خون، جری جوانوں کا عزمِ پختہ اور پوری قوم کی دھرتی سے محبت بلا شبہ دفاعِ وطن، آزادی و سلامتی کے تحفظ اور خودمختاری کی ضمانت ہے۔انہوںنے کہاکہ پوری قوم تمام شہدا کے جذبہ حبِ الوطنی اور جانفشانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ اللہ تعالی تمام شہدا وطن کے درجات بلند فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں