نگراں وفاقی حکومت 65

نگراں وفاقی حکومت نے 3 آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا، کابینہ نے منظوری دیدی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نگراں وفاقی حکومت نے 3 آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس لانے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نگراں کابینہ سے منظوری کے بعد آرڈیننسز ایوان صدر بھجوائے جائیں گے۔پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس، پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ آرڈیننس میں ترمیم لائی جا رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن آرڈیننس1979ء میں ترمیم لائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں