نوجوت سنگھ سدھو 144

نوجوت سنگھ سدھوکل پاکستان کے دورے پرکرتارپورپہنچیں گے

امر تسر(رپورٹنگ آن لائن) بھارت کے سابق کرکٹراورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو20نومبرکوپاکستان کا دورہ کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کرکٹراورکانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو20نومبرکوکرتارپورکا دورہ کریں گے اورمذہبی رسومات ادا کریں گے۔یہ نوجوت سنگھ سدھوکا پاکستان کا دوسرا دورہ ہوگا۔

نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 2019میں کرتارپورراہداری کے افتتاح پرپاکستان کا دورہ کیا تھا۔بھارت واپسی پرانتہاپسندوں ہندوں نے نوجوت سنگھ سدھوکیخلاف مہم چلائی تھی اورانہیں پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ سدھونے انتہاپسندوں کا دبا مسترد کرتے ہوئے مستقبل میں بھی پاکستان جانے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں