ایران 9

9/11 انہی لوگوں نے کیا جن کو امریکا نے ہتھیار فراہم کیے تھے، اسماعیل بقائی

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ نائن الیون حملہ انہی لوگوں نے کیا جن کو امریکا نے خود ہتھیار فراہم کیے۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے بیان پر ردعمل میں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر جنگ کا بیان بنیادی تضادات سے بھرپور ہے، جارحیت، بزدلانہ قتل کرنے والوں کو اختیار نہیں کہ وہ دیگر ممالک کے اقدامات کے جائز یا ناجائز ہونے پر سوال اٹھائے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ جن عناصر کو امریکا نے مسلح اور منظم کیا وہی 11/9 کا سبب بنے، نائن الیون کے بعد نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ نے افغانستان اور عراق میں تباہی مچائی۔انہوں نے کہا کہ نائن الیون کو ایران کے خلاف جنگ کے جواز کے طور پر پیش کرنا انتہائی مضحکہ خیز ہے، امریکا ایرانی حکام، شہریوں، خواتین اور بچوں کا قاتل ہے۔

اسماعیل بقائی نے زور دیا کہ ایران کے خلاف جنگ غیر قانونی ہے، ایران کے خلاف جنگ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ قرار نہیں دیا جا سکتا، دہشت گردی کے خلاف کارروائی کا دعویٰ کسی بھی ملک کو شہریوں کو نشانہ بنانے کا جواز فراہم نہیں کرتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں