ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)معروف امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے تعلقات ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹی پیری جسٹن ٹروڈو کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہی ہیں اور مبینہ طور پر اپنی پسند کی منگنی کی انگوٹھی خود خریدنے کیلئے بھی تیار ہیں۔ایک قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ گلوکارہ جس انگوٹھی کو پسند کرتی ہیں اس کی قیمت خاصی زیادہ ہے اور وہ نہیں چاہتیں کہ جسٹن پر اسے خریدنے کیلئے بھاری رقم خرچ کرنے کا دبا ہو۔
اسی لیے وہ ایسی انگوٹھی قبول کرنے کے بجائے جو انہیں پسند نہ آئے، اپنی پسند کی انگوٹھی خود خریدنے کو ترجیح دے سکتی ہیں تاہم اہم بات یہ ہے کہ کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو نے اب تک منگنی یا شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، اس لیے انگوٹھی اور ممکنہ شادی سے متعلق باتیں فی الحال رپورٹس اور قریبی ذرائع کے دعوئوں تک محدود ہیں۔









