کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے 41 سال کی عمر میں دوسری بار ماں بننے کی خوشخبری سنا دی۔اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سفید لباس میں اپنی تصویر شیئر کی، جس میں ان کا بیبی بمپ نمایاں ہے۔
ماہرہ خان نے تصویر کے ساتھ لکھا، ”ہم منصوبے بناتے ہیں اور پھر اللہ کا منصوبہ ہوتا ہے۔”اعلان کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے ماہرہ خان اور ان کے شوہر کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اداکارہ صبور علی اور ثروت گیلانی سمیت دیگر فنکاروں نے بھی انہیں مبارکباد دی۔ماہرہ خان کا یہ دوسرا بچہ ہوگا۔ ان کا پہلا بیٹا اذلان سابق شوہر علی عسکری سے ہے، جس کی پیدائش تقریباً 17 سال قبل ہوئی تھی۔
اداکارہ نے اکتوبر 2023 میں کاروباری شخصیت سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی، یہ اس جوڑے کی پہلی اولاد ہوگی۔ماہرہ خان ان دنوں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2026 میں بھی شریک ہیں، جہاں انہیں بسام طارق کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”یور مدر یور مدر یور مدر” کے عالمی پریمیئر میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔








