جرمن فٹبالر 9

میسی ہمت ہارنے والوں میں سے نہیں ، جرمن فٹبالرمیروسلاو کلوزے کا ریکارڈ توڑنے پر ردعمل

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)لیجنڈ جرمن فٹبالر میروسلاو کلوزے نے اپنا عالمی ریکارڈ ٹوٹنے پر اپنے ردِعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ی ہمت ہارنے والوں میں سے نہیں ۔میروسلاو کلوزے نے آسٹریا کے خلاف ارجنٹینا کے میچ میں میسی کی شاندار کامیابی کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ میسی ہمت ہارنے والوں میں سے نہیں ہے۔

انہوں نے میسی کو عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیے میسی اب تک کے بہترین فٹبالر ہیں۔میروسلاو کلوزے نے کہا کہ میسی تو پھر میسی ہیں، میں نے ہمیشہ ان کی تعریف کی ہے۔واضح رہے کہ لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ 2026ء کے دوران جرمنی کے لیجنڈ فٹبالر میروسلاو کلوزے کا فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ توڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں