اویس قادر شاہ 12

مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسپیکر سندھ اسمبلی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے مکہ مکرمہ کے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حرمت و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مقدس شہر مکہ مکرمہ کی سلامتی پوری امت مسلمہ کے لیے انتہائی اہم ہے، سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے سعودی حکام کی بروقت کارروائی اور چوکسی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے تحمل، امن اور سفارتی ذرائع کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدس مقامات کا تحفظ اور سلامتی تمام مسلمانوں کے جذبات سے جڑا معاملہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں