ایلن ڈونلڈ 6

آسٹریلوی کرکٹ کی دھاک اب ختم ہو چکی ہے، ایلن ڈونلڈ

سڈنی (رپورٹنگ آن لائن)جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر ایلن ڈونلڈ نے آسٹریلوی ٹیم کی حالیہ پرفارمنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینگروز کی ٹیم اب ویسی نہیں رہی جس سے حریف ٹیمیں پہلے ڈرا کرتی تھیں۔ آسٹریلوی کرکٹ کی دھاک اب ختم ہو چکی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر ایلن ڈونلڈ نے عالمی کرکٹ میں آسٹریلیا کی بالادستی اور حریف ٹیموں پر ان کے خوف کے حوالے سے ایک انتہائی چونکا دینے والا اور کھرا تجزیہ پیش کردیا۔ اپنے ایک انٹرویو میںوائٹ لائٹننگ کے نام سے مشہور ایلن ڈونلڈ کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو اب وہ خوف، رعب و دبدبہ حاصل نہیں رہا جو 1990ء اور 2000ء کی دہائیوں میں ہوا کرتا تھا۔ انہوںنے کہاکہ حریف ٹیمیں اب آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترتے وقت ڈرتی نہیں ہیں۔

سابق جنوبی افریقی کرکٹر نے نشاندہی کی کہ ہوم اینڈ اوے سیریز میں بھارت کی مسلسل کامیابیوں اور بارڈرـگواسکر ٹرافی میں شکست نے آسٹریلیا کا غرور توڑ دیا جبکہ انگلینڈ اور دیگر ٹیموں نے بھی ان کے خلاف کھل کر جارحانہ حکمتِ عملی اپنائی ہے۔ایلن ڈونلڈ کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑیوں کی وہ روایتی جارحانہ باڈی لینگویج اور حریف کو ذہنی طور پر مفلوج کرنے کی صلاحیت اب ماند پڑ چکی ہے اور اب ورلڈ کرکٹ میں دیگر ٹیمیں ان کے بالکل برابر آ کھڑی ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں