اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سے ان کے دیرینہ تعلقات اور احترام کا رشتہ ہے ، ان کے اور مولانا کے درمیان تخلیہ میں جو باتیں ہوئی ہیں وہ ہمیشہ راز رہیں گی۔
بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمن کی ایوان میں تقریر کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہ مولانا فضل الرحمن سے ان کے دیرینہ تعلقات ہیں، ان کے اور مولانا کے درمیان تخلیہ میں جو باتیں ہوئی ہیں وہ قیامت تک راز رہیں گی اور میرے ساتھ قبر میں جائیں گی۔
مولانا فضل الرحمن نے جواب دیا کہ میں وزیرِ اعظم کو اجازت دیتا ہوں کہ وہ بات ایوان میں بتا دیں۔ جس پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ میں مولانا کی آفر قبول نہیں کروں گا، کیونکہ پھر معاملات اتنے دور چلے جائیں گے کہ واپس نہیں آئیں گے۔









