حنیف عباسی 8

دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، وزیرِ ریلوے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں سکیورٹی فورسز کی بروقت اور کامیاب کارروائی کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق وزیر ریلوے حنیف عباسی نے آپریشن غضب لِلحق کے تسلسل میں دہشت گردوں کے قلع قمع پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی اعلی پیشہ ورانہ صلاحیت اور غیر متزلزل عزم کی بدولت ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم بری طرح ناکام ہو رہے ہیں۔

حنیف عباسی نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان کے امن، خود مختاری اور سلامتی کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں