آصفہ بھٹو زرداری 57

ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

بی بی آصفہ بھٹو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے زیرِ آب علاقوں کے لیے بجلی کے بل معاف کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے فوری ریلیف دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے سیلاب متاثرین کی عالمی اداروں سے مدد کیلئے فوری رابطوں کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے، تاہم پاکستان پیپلز پارٹی اس حوالے سے تمام صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قراردادیں پیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں