مریم نواز شریف 13

ملالہ یوسفزئی پاکستان کی بیٹی اور دنیا کیلئے امن اور علم کا استعارہ ہے’مریم نوازشریف

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملالہ یوسفزئی کے عالمی دن پراپنے پیغام میں ملالہ یوسفزئی کی تعلیم کے فروغ کے لیے قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہےـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کی بیٹی اور دنیا کے لیے امن اور علم کا استعارہ ہے۔بچیوں کی تعلیم کے لیے ملالہ کی جدوجہد دنیا بھر کی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ملالہ یوسفزئی کا عزم ثابت کرتا ہے علم کی طاقت سے معاشرے میں مثبت انقلاب لایا جا سکتا ہے۔ملالہ یوسفزئی کی فروغ تعلیم کے لیے جدو جہد رائیگاں نہیں جائے گی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ملالہ یوسفزئی نے دنیا کو پیغام دیا لڑکیوں کی تعلیم ترقی اور امن کی ضامن ہے۔ پنجاب میں بیٹیوں کی تعلیم، حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹیں اب تعلیمی ترقی کے سفر میں حائل نہیں ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں