مالینی شرما 11

سابق اداکارہ اور ماڈل مالینی شرما ایک بارپھر خبروں کی زینت بن گئی

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کی مشہور ہارر فلم” راز” میں بھوت کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والی سابق اداکارہ اور ماڈل مالینی شرما ایک بارپھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں،تاہم اس بار وجہ ان کی اداکاری نہیں بلکہ شوبز سے دور نئی زندگی ہے۔

مالینی شرما اب اداکاری کی دنیا سے دور پونے کے قریب سہیادری پہاڑیوں میں دی سلو لوکل نامی فارم اسٹے چلا رہی ہیں،حال ہی میں فارم اسٹے میں ان کی موجودہ زندگی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے بڑی تعداد میں فارم اسٹے سے رابطہ کرنا شروع کردیا۔صورتحال اس حد تک پہنچ گئی کہ انتظامیہ کے لیے مسلسل آنے والی فون کالز سنبھالنا مشکل ہوگیا۔ اس پر مالینی شرما نے خود سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں سے خصوصی درخواست کی۔

مالینی شرما نے مداحوں کی محبت اور غیر معمولی ردعمل پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اتنے بڑے پیمانے پر لوگوں کی توجہ کی توقع نہیں تھی۔انہوں نے کہا مداحوں کے پیغامات سے بہت خوش ہوں،فارم اسٹے ایک چھوٹی سی پراپرٹی ہے اور اچانک آنے والی بیشمارفون کالزکو پراسیس کرنا انتظامیہ کے لیے مشکل ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں