اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ عوام نے نہیں عوام کے منتخب نمائندوں نے کرنا ہے۔
اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی آئین اور قانون کے مطابق ہونے والے فیصلوں کو تسلیم کرتی ہے، نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ عوام نے نہیں عوام کے منتخب نمائندوں نے کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وفاق اور مظبوط اکائیوں کیلئے لازم ہے کہ متفقہ دستاویز بننی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ نئے صوبوں سے متعلق آئینی طریقہ کار کے تحت اقدامات اٹھائے جانے جائیں،نئے صوبوں کے قیام پر ہوائی باتیں کرکے تفریق نہ بڑھائی جائے۔ انہوںنے کہاکہ صوبے بنانے کا آئین میں وضاحت سے طریقہ کار موجود ہے، حکومتی وزرا ہمت کریں اور معاملہ وفاقی کابینہ میں لائیں۔ انہوںنے کہاکہ نئے صوبوں کے قیام کیلئے وزیراعظم کابینہ سے منظوری لیں، نئے صوبوں کا معاملہ کابینہ میں زیر بحث لایا ہی نہیںجارہا۔
نیئر حسین بخاری نے کہاکہ نئے صوبوں کی تعداد میں اضافے کیلئے ائین میں ترمیم لازم ہے، نئے صوبوں کی بات کرنے والے وزرا یہ معاملہ پارلیمان میں کیوں نہیں اٹھاتے۔ انہوںنے کہاکہ سوال یہ بھی ہے کہ این ایف سے ایوارڈ کے تحت نئی تقسیم کیسے ہوگی، نئے صوبوں کی بات کرنے وانے بتائیں سینٹ اور قومی اسمبلی ارکان کی تعداد کیا ہوگی۔نیئر حسین بخاری نے کہاکہ نئے صوبے قومی معاملہ ہے کوئی ہاکی کا کھیل نہیں، پنجاب سے منتخب ارکان اور وزرا پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ جنوبی پنجاب کے قیام کینقرارداد پر عملدرآمد کرائیں۔نیئر حسین بخاری نے کہاکہ نئے صوبوں پر وزیراعظم پارلیمانی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں۔









