سلمان اکرم راجہ 17

مذاکرات کو جان بوجھ کر ناکام بنایا گیا،سلمان اکرم راجہ

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی سے متعلق غلط بیانیہ بنایا گیا، مذاکرات کو جان بوجھ کر ناکام بنایا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے، وزیرِ اعلیٰ اور اسپیکر کو لاپتہ کیا گیا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اٹھایا جا رہا ہے، محمود اچکزئی بانء پی ٹی آئی کے مقرر کردہ قائد حزب اختلاف ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمن سمیت اہم سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں