لاہور(رپورٹنگ آن لائن)راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ میری محنت میں کمی رہی جس کی وجہ پرفارمنس اچھی نہ دے سکا میں اپنے آپ سمیت پاکستان کیساتھ بھی ایماندار ہوں۔پی ایس ایل الیون کے اہم میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کو شکست دے کر پلیآف کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
اس فتح کے ساتھ ہی پی ایس ایل کے رواں سیزن کی پلے آف لائن اپ مکمل ہو گئی۔ حیدرآباد کنگزمین پلے آف میں جانے والی چوتھی ٹیم بن گئی۔پی ایس ایل میں پلے آف میں جانے والی تین ٹیموں کا فیصلہ ہو چکا ہے، جن میں پشاور زلمی، اسلام آبا یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز شامل ہیں۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محمد رضوان نے کہا کہ کرکٹ ناموں پر نہیں کارکردگی پر چلتی ہے بڑے ناموں کے باوجود نتائج ہمیشہ حق میں نہیں آتے۔








