محمد رضوان 10

محمد رضوان کا دورۂ ویسٹ انڈیز سے باہر ہونے کا خدشہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) سابق ٹیسٹ کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان کا ان فٹ ہونے کی وجہ سے دورۂ ویسٹ انڈیز سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال کیمپ کا حصہ ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ ایک ہفتے کی تاخیر سے کیمپ میں شرکت کرنے والے وکٹ کیپر کو ڈاکٹرز نے ری ہیب میں مصروف رکھا ہے اور دائیں ہاتھ کے بیٹر اور وکٹ کیپر پریکٹس سے دور ہیں ۔

لاہور میں جاری کیمپ میں 34 سال کے محمد رضوان کا فٹنس ٹیسٹ پی سی بی میڈیکل ٹیم 6 جولائی کو لے گی، امکان ہے کہ پاکستان ٹیم 2 ٹیسٹ کی سیریز کے لیے 15 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔

ایسے میں اگر محمد رضوان مکمل فٹ نہ ہوئے تو دروۂ ویسٹ انڈیز میں وکٹ کیپرز غازی غوری اور روحیل نذیر ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے۔

محمد رضوان نے پاکستان کے لیے آخری 15 ٹیسٹ میں ایک سنچری اور 9 نصف سنچریوں کے ساتھ 1157 رنز بنائے ہیں اور وہ پاکستان کے سب سے کامیاب بیٹر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں