نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں گول کا ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔فیفا ورلڈ کپ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا نے کیپ وردے کو 2ـ3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
کپتان نے ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا جبکہ اضافی وقت میں میسی کے کارنر پر تیسرا گول اسکور ہوا جو ان کی کامیابی کا سبب بنا۔یہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ان کا ساتواں گول تھا، انہوں نے قطر میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے 2022 ایڈیشن میں بھی سات گول کیے تھے۔میسی ورلڈ کپ کے اب تک کے سب سے زیادہ اسکورر ہیں اور کیپ وردے کے خلاف میچ کے بعد ٹورنامنٹ میں 30 میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔میسی نے ورلڈ کپ 2026 میں کئی ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔
ارجنٹینا کے کپتان ایلیٹ ٹورنامنٹ میں لگاتار سات میچوں میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن کر فٹبال کی تاریخ رقم کر گئے، انہوں نے یہ سنگ میل ارجنٹائن کے گروپ جے کے آخری میچ میں اردن کے خلاف 3ـ1 سے جیت کے دوران حاصل کیا تھا۔









