اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشتگردوں کے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر پولیس کو خراج تحسین کیا ہے۔
گورنر نے پولیس کی بہادری اور جرات مندانہ پیشہ ورانہ فرائض کی تعریف کی اور دہشتگردوں کے حملہ میں پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکار کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔
گورنر نے حملہ میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکار کی بہادری و قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس نے بے تحاشا قربانیاں دی ہیں، صوبہ میں قیام امن کیلئے پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی.









