کرسٹیانو رونالڈو 17

فٹبال شائقین کرسٹیانو رونالڈو کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب

ٹورنٹو(رپورٹنگ آن لائن) پرتگال کے فٹبال شائقین اپنے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب ہوگئے۔

کروشیا کے خلاف پرتگال کی جیت کے بعد ٹورنٹو میں پرتگال کی ٹیم کے ہوٹل کے باہر بڑی تعداد میں شائقین جمع ہوئے، جہاں کرسٹیانو رونالڈو نے ہوٹل کے باہر جمع ہوئے شائقین کو ہاتھ لہرا کر جواب دیا۔

گزشتہ روز پرتگال نے ایک انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا کو 1-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا تھا، جہاں اس کا مقابلہ اب سپین سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں