عطا اللہ تارڑ 42

عطا تارڑ کی کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت جمہوری معاشرے کا اہم ستون ہے، صحافتی اور ریاستی اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی قومی مفاد کے لئے ناگزیر ہے۔

اتوار کو اپنے مبارکباد کے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سی پی این ای کے نومنتخب صدر کاظم خان، سیکرٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدور شکیل احمد ترابی اور انور ساجدی، سیکرٹری اطلاعات منزہ سہام سمیت دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت معاشرتی شعور کی بیداری میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب قیادت میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز کے حل اور صحافتی اداروں کی مضبوطی کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ذمہ دار صحافت کے فروغ کیلئے میڈیا انڈسٹری کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی، صحافتی اور ریاستی اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی قومی مفاد کیلئے ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں