چین 18

عالمی ترقی کا موجودہ عدم توازن ایک نمایاں مسئلہ ہے، چینی نائب وزیر اعظم

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) نویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو اور ہونگ چھیاؤ انٹرنیشنل اکنامک فورم کا آغاز شنگھائی میں ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیوئے شیانگ نے اس میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔

ڈنگ شیوئے شیانگ نے کہا کہ عالمی ترقی کا موجودہ عدم توازن ایک نمایاں مسئلہ ہے، اور بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظام شدید متاثر ہے ۔ انہوں نے تجارتی توازن کے حصول کے لئے چار نکاتی تجویز پیش کی جس میں “کیک” کو بڑا کرنے سے توازن کا فروغ ،عالمی پیداوار اور سپلائی چین میں ضم ہو کر توازن کا فروغ، تبدیلی اور اپ گریڈیشن کے عمل میں توازن کا فروغ اوررکاوٹوں کو توڑ کر توازن کا فروغ شامل ہیں ۔

جمہوریہ گبون کے صدر بریس کلوتیئر اولیگی نگویما، آسٹریا کے چانسلر کرسچین اسٹوکر اور یو این ڈی پی کے ایڈمنسٹریٹر ڈی کرو نے بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
شنگھائی میں اپنے قیام کے دوران، ڈنگ شیوئے شیانگ نے لائبیریا کے نائب صدر، جارجیا کے نائب وزیر اعظم، کیوبا کے نائب وزیر اعظم سلواکیہ کے نائب وزیر اعظم اور یو این ڈی پی کے ایڈمنسٹریٹر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ باہمی تعاون کو مضبوط بنانے، کھلے پن اورتعاون کو وسعت دینے اور مزید عملی نتائج حاصل کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ عالمی ترقی و خوشحالی میں مسلسل نئی تونائی فراہم کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں