ا سلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پشاور کے نجی سکول کی چھت گرنے سے جانی نقصان پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع قومی سانحہ ہے،اللہ تعالی جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں،ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی حفاظت یقینی بنانا ناگزیر ہے۔








