صوفیہ احمد 88

صوفیہ احمد عید الاضحی امریکہ میں منائیں گی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) سینئر اداکارہ صوفیہ احمد عید الاضحی امریکہ میں منائیں گی ۔ اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ یہ عید الاضحی پاکستان میں گزارتی مگربعض وجوہات کی بناء پر عید الاضحی پر پاکستان نہیں آسکوں گی ۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت والد، بیٹے اور بہن کے ساتھ امریکہ میں مقیم ہوں اور جیسے ہی میری سفری دستاویزات مکمل ہو جائیں گی میں پاکستان ضرور آئوں گی ۔ پاکستان میرا ملک ہے اور مجھے اپنے ملک کی یاد بہت ستاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں