اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینئر صحافی، انسانی حقوق کے علمبردار حسین نقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے حسین نقی کی صحافت، آزادی اظہار اور انسانی حقوق کے لییطویل خدمات کو خراجِ تحسین پپش کرتے ہوئے کہا کہ حسین نقی نے صحافت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
صدرِ مملکت نیحسین نقی کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔









