رضا الرحمن 157

صدر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان رضا الرحمن اور صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ کے درمیان ملاقات

لاہور( رپورٹنگ آن لائن )ماہر تعلیم و صدر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان رضا الرحمن اور صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں انڈسٹری اور اکیڈمیا تعاون کو بڑھانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔جبکہ رضا الرحمان نے کہا ہے کہ کاغذ مہنگا ہونے سے کتاب اور تعلیم غریب بچوں کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق رضا الرحمن نے عرفان اقبال شیخ سے ان کے دفتر میں ملاقات کر کے ملک کے تعلیمی معاملات اور کاروبار کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان انڈسٹری اور اکیڈمیا تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل اور اس پر آواز بلند کرنے کے لئے رابطوں کو مزید فروغ دیاجائے گا۔

رضا الرحمن نے کہا کہ اس وقت اشد ضرورت ہے کہ تاجر برادری مارکیٹ میں معیاری کاغذ اور کتابوں کی رعایتی قیمت پر فراہمی کو یقینی بنائے،کاغذ مہنگا ہونے سے کتاب اور تعلیم غریب بچوں کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے۔عرفان اقبال شیخ نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ بہت جلد ایف پی سی سی آئی اور سرونگ سکولز کے اشتراک سے ایک سیمینار بھی منعقد کیا جائے گا جس کا مقصد ایسے مسائل کو اجاگر کرنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تعلیم کے شعبے کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے اور اسے کسی صورت نظر اندا زنہیں کیا جا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں