عدالت 4

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات،لاہور ہائیکورٹ میں جلد سماعت کی درخواست منظور

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کے خلاف درخواستوں پر کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔جسٹس سلطان تنویر احمد نے شیخ امتیاز محمود اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے آفس ہائیکورٹ کو 10روز کے اندر مین کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے 7نومبر کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا عندیہ دیا ہے۔ یہ انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرائے جا رہے ہیں، جبکہ اس الیکشن کے لیے بیوروکریسی کو وسیع اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا کہ فنڈز کی بندر بانٹ کی جا رہی ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے کا حکم دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں