افضل خان 16

صبا قمر میری پسندیدہ ، ورسٹائل اداکارہ ہیں ‘ ریمبو

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )نامور اداکار افضل خان عرف ریمبو نے کہا ہے کہ صبا قمر میری پسندیدہ اداکارہ ہیں، وہ ورسٹائل اداکارہ ہیں، انہیں کسی بھی پراجیکٹ میں مشکل سے مشکل کردار دیا جائے وہ اسے نبھانے کا ہنر جانتی ہیں۔

ایک انٹر ویو میں ریمبو نے کہا کہ صبا قمر اپنے کردار میں ڈوب جاتی ہیں جس سے کردار کو حقیقت کا روپ ملتا ہے اور یہی ہنر اصل فنکار کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ صبا قمر نے اپنے منفرد کام اور بہترین اداکاری کی وجہ سے شوبز میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے اور میں ان کے کام کا بہت بڑا پرستار ہوں۔ صبا قمر جس کردار کو نبھاتی ہیں اس میں اپنی اداکاری سے جان ڈال دیتی ہیں،

ان کے انداز میں فطری پن نمایاں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اداکاری میں جذبات کی بھرپور عکاسی اور کردار کی باریکیوں کو سمجھنے کی صلاحیت نظر آتی ہے۔ صبا قمر نے مختلف نوعیت کے کردار ادا کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ مشکل سے مشکل کردار کو بھی بخوبی نبھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں