ڈیون براوو 104

شروع سے ریاست نے تعلیم کو ترجیح نہیں دی،سردار شاہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ کے وزیرِ تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ شروع سے ریاست نے تعلیم کو ترجیح نہیں دی۔

اپنے ایک بیان میں سردار شاہ نے کہا کہ میں نے کوشش کی کہ تعلیم سے متعلق تمام قوانین پڑھوں، ڈھائی کروڑ بچے اسکولز سے باہر بیٹھے ہیں۔

وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ 16 سال تک کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ کا 92 فیصد بجٹ تنخواہوں وغیرہ میں جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں