شان مسعود 6

شان مسعود کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں واپسی کے امکانات روشن

لندن (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود نے انجری کے بعد دوبارہ ٹریننگ شروع کردی ہے جس کے بعد انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ان کی واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔شان مسعود ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث وہ دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے منگل کو بیکن ہیم میں کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب میں پریکٹس سیشن کیا، جہاں شان مسعود نے بھی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ میں حصہ لیا۔میڈیکل ٹیم کی زیر نگرانی شان مسعود نے بیٹنگ کی پریکٹس کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی بیٹنگ اور بولنگ سیشن میں حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں