شیخ رشید 192

سیاسی عدم استحکام معاشی قیامت کو جنم دے رہا ہے، شیخ رشید

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام معاشی قیامت کو جنم دے رہا ہے، 226 کا ڈالرہونے کے باوجود آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی بھی بیل آﺅٹ معاہدہ طے نہیں پایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اکتوبر نومبر میں عام انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں، پھر بھی کوئی حکومت نہیں کرپائے گا، اوورسیز ووٹوں کیلئے ابھی سپریم کورٹ جارہا ہوں، شام کو لاہور جاﺅں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں