صاحبزادہ فرحان 13

سہ ملکی سیریز،صاحبزادہ فرحان نے ٹیم کو جوائن کر لیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جا رہی 3 ملکی ون ڈے سیریز کے لیے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا۔

ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان منگل کی صبح نیپال سے وطن واپس پہنچے ہیں، اب وہ سری لنکا کے خلاف میچ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان کو صائم ایوب کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ صائم ایوب کو خود ان کی درخواست پر اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں