شرجیل انعام میمن 12

کشمیری عوام آج بھی بنیادی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کشمیر اور جنوبی ایشیا کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام آج بھی اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور ان کی قربانیاں عالمی برادری کی توجہ اور انصاف کی متقاضی ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت اور سندھ کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سندھ بھر میں یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے ہونے والی تقریبات کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کی جدوجہد کی حمایت کا اظہار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ شرجیل انعام میمن نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنانے اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں