مریم نواز شریف 9

مریم نواز کی انگلینڈ کے خلاف فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹرائی اینگولر سیریز میں انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مریم نواز شریف نے کپتان شاہین آفریدی اور شاداب خان کے شاندار کھیل پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ثابت ہوا کہ جب بھی ہم مل جل کر اجتماعی کوشش کرتے ہیں تو فتح یقینی طور پر قدم چومتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمت نہ ہاری جائے تو ہر ناکامی کامیابی کا راستہ کھولتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں