شاداب خان 12

اب تنقید کا نشانہ بننے کی عادت ہو گئی ہے،شاداب خان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی آل رائونڈر شاداب خان نے سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ اب تنقید کا نشانہ بننے کی عادت ہو گئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اب تنقید کا نشانہ بننے کی عادت ہو گئی ہے کیونکہ لوگ میری کارکردگی سے قطع نظر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ شاداب خان نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران میری کارکردگی اچھی نہیں رہی جس کی وجہ سے ناصرف مجھے بلکہ ٹیم مینجمنٹ کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے مشکل وقت میں خود پر اعتماد برقرار رکھنے پر ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستانی آل رائونڈر نے کہا کہ ایک پیشہ ور کھلاڑی کی حیثیت سے میں ہمیشہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں، لیکن میں ماضی میں اپنی توقعات کے مطابق کھیلنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں مجھے اچھا کھیلنے کا موقع دیا اور میرے لیے کامیابی کا راستہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں