سردار ایاز صادق 117

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا اضافی تنخواہ لینے سے انکار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اضافی تنخواہ لینے سے انکار کردیا۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا،اپنی تنخواہ کا معاملہ شہباز شریف پر چھوڑ دیا، خط میں کہا میرا تنخواہ کے معاملے سے کوئی تعلق ہے نہ دلچسپی ہے، تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کا ہے۔

ایاز صادق نے خواجہ آصف کے الزامات کا جواب دینے سے گریز کیا، سپیکر نے تنخواہ میں کیا گیا اضافہ لینے سے بھی انکار کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں