کراچی(رپورٹنگ آن لائن) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 773 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کا بھاؤ 3 لاکھ 92 ہزار 6 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 79 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 347 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں 140 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد چاندی کا بھاؤ 6 ہزار 942 روپے ہوگیا۔









