محسن نقوی 13

سائبر کرائم کرنے والا چاہے کہیں بھی بیٹھا ہو، اسے قانون کی گرفت میں لانا ہے،محسن نقوی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سائبر کرائم کرنے والا چاہے کہیں بھی بیٹھا ہو، اسے قانون کی گرفت میں لانا ہے۔ اتوار کو وزیر داخلہ محسن نقوی نے این سی سی آئی اے سینٹرل زون ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔محسن نقوی نے سائبر کرائمز کے خلاف جاری آپریشنز اور تحقیقات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے شہریوں کی شکایات سے لے کر تفتیش اور ملزمان کے خلاف کارروائی تک نظام کا معائنہ کیا اور سائبر جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم دیا اس حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس بھی ہوا۔

دورانِ اجلاس سائبر کرائم نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈان مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آن لائن مالیاتی فراڈ، آن لائن ہراسانی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے، سائبر کرائم کرنے والا چاہے کہیں بھی بیٹھا ہو، اسے قانون کی گرفت میں لانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں