عدالت 17

ریاست مخالف مواد کی تشہیر کا مقدمہ، اینکر اقرار الحسن کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سیشن عدالت شرقی نے اینکر اقرار الحسن کے خلاف ریاست مخالف مواد کی تشہیر کے مقدمے میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اقرار الحسن کو ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا منظور نہیں کی۔

اقرار الحسن نے مجسٹریٹ کی عدالت سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد سیشن عدالت شرقی سے رجوع کیا تھا اور ضمانت پر رہائی کی استدعا کی تھی۔ذرائع کے مطابق اقرار الحسن اس مقدمے میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ سیشن عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد ان کی رہائی ممکن نہیں ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں