بلاول بھٹو زرداری 11

پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے، وزیرِ داخلہ آئیں، ہائوس کو بریف کریں،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے، وزیرِ داخلہ آئیں اور اس ہائوس کو بریف کریں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ کے پاس جو طاقت ہے آپ اسے استعمال کرنا شروع کریں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کو فعال کردار کی ذمے داری اٹھانا پڑے گی،

آپ نے فنانس کمیٹی میں نہیں بیٹھنا، اس سے پارلیمان کے کردار میں کمزوری ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان طاقت ور ہے تو ہم سب طاقت ور ہیں، حکومت کی ذمے داریاں ہیں، اسے ذمے داریاں پوری کرنی چاہئیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پارلیمان کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو اپنے ارکان کو کمیٹی میں بٹھائیں، ہم الیکٹرول ریفارمز پر کمیٹی بناتے ہیں، اپوزیشن شریک نہ ہو تو کیا فائدہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں