سردار ایاز صادق 24

سر دار ایاز صادق کا پنڈی بھٹیاں کوٹ نکہ کے قریب مسافر بس حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارِ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پنڈی بھٹیاں کوٹ نکہ کے قریب مسافر بس کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارِ کیا ہے ۔ جمعرات کو بیان میں انہوں نیبس حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل ِخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔

سردار ایاز صادق نے زخمیوں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی اورمتعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں