ڈائریکٹر ایکسائز 336

رول 17 اے کے تحت بوگس بھرتی۔ڈائریکٹر ایکسائز، اینٹی کرپشن کے ریڈار پر

شہبازاکمل جندران۔۔

ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ غازی خان شاہد علی گیلانی اینٹی کرپشن فیصل آباد کے ریڈار پر ہیں۔
ڈائریکٹر ایکسائز
شاہد علی گیلانی پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور ڈائیریکٹر ایکسائز فیصل آباد تعیناتی کے دوران ایکسائز انسپکٹر دلبر حسین خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس کے بیٹے محمد ضیغم خان کو بوگس دستاویزات پر پنجاب سول سرونٹس (اپوائنٹمنس اینڈ کنڈیشزآف سروس ) رولز 1974 کے رول 17 اے کے تحت جو نئیر کلرک بھرتی کیا۔
ڈائریکٹر ایکسائز
صورتحال سامنے آنے پر اینٹی کرپشن فیصل آباد نے چھان بین شروع کر دی ہے۔
ڈائریکٹر ایکسائز
البتہ اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد علی گیلانی کا کہنا تھا کہ دلبر حسین کا میڈیکل سرٹیفکیٹ اور دیگر کاغذات بالکل درست ہیں انہوں نے خود ویری فکیشن کروائی ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور سابق ایکسائز انسپکٹر دلبر حسین کے مابین سرکاری گھر کی ا لاٹمنٹ اور قبضے کے حوالے سے تنازعہ چل رہا یے جس کے باعث مذکورہ ڈپٹی ڈائریکٹر یہ کارروائی کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں