بھارتی کرکٹ ٹیم 9

دورہ سری لنکا سے قبل بھارتی ٹیم شدید بحران کا شکار، 9 کھلاڑی بیک وقت انجری کا شکار

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن) دورہ سری لنکا سے قبل بھارتی ٹیم شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے کیونکہ اس کے ایک دو نہیں بلکہ 9 کھلاڑی بیک وقت انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔بھارتی ٹیم نے رواں ماہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے اور یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ تاہم سیریز پر جانے سے قبل ہی انڈین ٹیم اپنی تاریخ کے بڑے بحران کا شکار ہو گئی ہے کیونکہ ان کے ایک دو نہیں بلکہ 9 کھلاڑی بیک وقت زخمی ہو گئے ہیں۔

حال ہی میں بائیں ہاتھ کے بلے باز سائی سدرشن بھی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، جس کے بعد محمد سراج کو انڈین اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سائی سدرشن سے قبل جسپریت بمراہ، ہرشیت رانا، نتیش کمار ریڈی اور واشنگٹن سندر بھی انجری کے باعث سری لنکا کی سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔اس کے ساتھ سدرشن نے جسپریت بمراہ، ہرشیت رانا، نتیش کمار ریڈی اور واشنگٹن سندر کو ان کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جو سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لیے انجری کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔سدرشن جنہوں نے سری لنکا کی اے ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں دو سنچریاں بنائی تھیں،

وہ پیر کی چوٹ کے باعث ٹیم سے باہر ہوئے ہیں۔تیز گیند باز جسپریت بمراہ ابھی تک بائیں گھٹنے کی انجری سے صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں جو انہیں گزشتہ ماہ کارڈف میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے دوران لگی تھی۔نتیش کمار ریڈی بائیں کواڈریسیپس کی چوٹ سے صحتیاب ہو رہے ہیں جب کہ واشنگٹن سندر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں۔ آکاش دیپ کمر میں تکلیف کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔ان کے علاوہ ہرشیت رانا، ہاردک پانڈیا اور ورون چکرورتی بھی انجری کی وجہ سے ٹیم انڈیا سے باہر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں