بیرسٹر عقیل 19

خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں، گورنر راج پر غور ہو رہا ہے،بیرسٹر عقیل

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں اور وہاں گورنر راج کے حوالے سے غور ہو رہا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ آرٹیکل 232 کے تحت گورنر راج لگانے کے حوالے سے غور کر رہے ہیں۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے اندر گورننس کے ایشوز ہیں، صوبے کے عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں