شاہدہ منی 135

خواہش ہے ایسا ہسپتال بنائوں جہاں مستحق لوگوں کا وی آئی پی طریقے سے علاج معالجہ ہو’ شاہدہ منی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)ناموراداکارہ وگلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ ایک ایسا ہسپتال بنا ئوںجہاںغریب اور مستحق لوگوں کا وی آئی پی طریقے سے مفت علاج معالجہ ہو ،دنیا کے ترقی یافتہ ممالک اپنی عوام سے ٹیکس وصول کرتے ہیں لیکن اس کے بدلے انہیں صحت ،تعلیم جیسی بنیادی سہولتیں بھی مہیا کرتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں اس کے برعکس ہے ۔ ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ حکمران اوروسائل رکھنے والے سرکاری ہسپتالوں کا رخ کریں توانہیں غریبوں کو دی جانے والی صحت کی سہولتیں کے اصل حقائق سے آگاہی حاصل ہو ۔

میری دلی خواہش ہے کہ میں ایک ایسا ہسپتال بنائوں جہاں پر غریبوں اور مستحق افراد کا وی آئی پی طریقے سے علاج ہو ۔ حکومت کو چاہیے کہ مجھ سمیت جو جو لوگ اس طرح کے منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں انہیں اس کے لئے اراضی فراہم کی جائے تاکہ ملک میں سکولوں اورہسپتالوں کا قیام عمل میں آسکے اور پسے ہوئے طبقات کی زندگی میں بھی آسانیاں آسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں