خسرہ 178

خسرہ اور روبیلا سے بچائو کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم آج سے شروع ہو گی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)9ماہ سے15سال سے کم عمر کے بچوںکو خسرہ اور روبیلا سے بچائو کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم آج(پیر) سے شروع ہو گی ۔ مذکورہ مہم15سے27نومبر تک جاری رہے گی جس میں 9ماہ سے 15سال سے کم عمر کے کروڑوںبچوںکو خسرہ اور روبیلا سے بچائو کے حفاظتی ٹیکہ لگایا جائے گا۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق والدیناپنے بچوںکو قریب ترین عارضی ویکسی نیشن سنٹر،سکول یا سرکاری مرکزصحت میںخسرہاورروبیلا کا مفت حفاظتی ٹیکہ لگوائیں۔ پانچ سال سے کم عمر بچوںکو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیںگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں