شیخ رشید 200

حکمران آئی ایم ایف کی مدد کے انتظار میں کھائی میں گریں گے، شیخ رشید

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمران آئی ایم ایف کی مدد کے انتظار میں کھائی میں گریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان سیلاب سے اور یورپ خشک سالی سے مرا جارہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ کے وزیروں نے اپنی فصلیں بچانے کے لیے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا ہے، سیلاب کی رپورٹیں بننے تک غذائی قلت اور وبائیں شروع ہوجائیں گی۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ مہنگی بجلی، آٹا اور سیلاب تباہی لائے گا، حکمران آئی ایم ایف کی مدد کے انتظار میں کھائی میں گریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں